منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

آسٹریلوی اسپنر نے بابر کو اپنی ٹیم کا کپتان بنا لیا‏

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے سابق اسپنر بریڈ ہوگ نے ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل اپنی ٹیم کی قیادت کے ‏لیے بابراعظم کا انتخاب کیا ہے۔

بریڈ ہوگ نے حال ہی میں منعقد ہونے والے ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں بہترین کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں پر ‏مشتمل اپنی ٹیم تشکیل دی ہے جس میں انہوں نے پاکستان سے دو کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے۔

اپنے یوٹیوب چینل میں انہوں نے بیسٹ الیون کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم میری ٹیم کے کپتان ہوں گے ‏انہوں نے جس طرح بیٹنگ کی وہ لاجواب تھی بابر نے اپنے پاور ہٹرز کے لیے پلیٹ فارم بنایا تاکہ جارحانہ بلے باز ‏اپنا کام بخوبی انجام دے سکیں۔

Hogg picks two Pakistan players in best T20 World Cup XI

آسٹریلوی اسپنر نے بابراعظم کو ٹیم کی قیادت کے لیے بہترین انتخاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیٹنگ کے ساتھ ‏ساتھ بابر کی کپتانی بھی شاندار رہی انہوں نے رنز بھی بنائے اور اپنے کھلاڑیوں کی بہترین انداز میں قیادت کر کے ‏کامیابیاں حاصل کیں۔

اسپنر نے پاور ہٹر آصف علی کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے جنہوں نے دو اہم مواقعوں پر چھکے لگا کر میچ کا ‏پانسہ پلٹا اور ٹیم کو کامیابی دلوائی۔

Who is a better Test spinner - Lyon or Ashwin? Here's what Brad Hogg said |  Business Standard News

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں