ننکانہ صاحب: ڈپٹی کمشنر نے 5 نومبر کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، کل سرکاری ادارے ، اسکول اور کالجز بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں سکھ مذہب کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کے جنم دن کے موقع پر کل 5 نومبر کو ضلع عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر راؤ نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق کل تمام سرکاری ادارے، اسکول اور کالجز بند رہیں گے۔
دوسری جانب بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات کا دوسرا روز جاری ہے، جہاں دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے میں مصروف ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھارتی سکھ یاتریوں کے والہانہ استقبال کے لیے بھرپور تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
بابا گرونانک کے جنم دن کی مرکزی تقریب کل ہو گی ، نگر کیرتن کا جلوس نکلے گا ، جس میں 30 ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کی شرکت متوقع ہے۔
مزید پڑھیں : تمام تعلیمی ادارے 4 سے 6 نومبر تک بند رہیں گے ! بڑا اعلان ہوگیا
حکومت پنجاب نے یاتریوں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں، شہر اور گردوارہ جات کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ شارپ شوٹرز بھی تعینات ہیں۔
مزید برآں، رہائش، لنگر، علاج معالجے اور ٹرانسپورٹ سمیت تمام سہولیات کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔


