تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

یواے ای میں چھٹی کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں سالِ نو کے آغاز پر چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق نئے سال کے آغاز پر یکم جنوری بروز ہفتہ یواے ای کی تمام وزارتوں اور ‏وفاقی اداروں میں تعطیل ہو گی۔

یہ اعلان وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل کی جانب سے کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ سرکلر ‏جاری کر کے متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا گیا ہے۔

سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ نئے سال کے آغاز پر یکم جنوری 2022 کو متحدہ عرب امارات کی ‏تمام وزارتوں اور وفاقی اداروں میں چھٹی ہو گی اور تمام متعلقہ اداروں میں 3 جنوری بروز پیر کو ‏سرکاری امور انجام دیے جائیں گے۔

اتھارٹی نے نئے سال کے آغاز پر یو اے ای کی قیادت، سپریم کونسل کے اراکین، حکمرانوں، ملک ‏کے شہریوں اور رہائشیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

Comments

- Advertisement -