خیرپور: سندھ ضلع میں کل تعطیل کا اعلان کردیا گیا، جس کے تحت تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
سرکاری اسکیموں سے متعلق خبریں
تفصیلات کے مطابق خیرپور کی ضلعی انتظامیہ نے صوفی بزرگ حضرت سچل سرمستؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر 4 مارچ 2026 کو ضلع بھر میں مقامی تعطیل کا اعلان کردیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا اس دن تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
حضرت سچل سرمستؒ کے عرس کی 205 ویں تقریبات کا باقاعدہ آغاز 14 رمضان المبارک سے ہوگا۔ اس موقع پر عقیدت مندوں کی بڑی تعداد درگاہ پر حاضری دیتی ہے۔
دوسری جانب حکومتِ سندھ نے صوبے کے ہندو ملازمین کے لیے ہولی کے تہوار کے سلسلے میں دو روزہ چھٹی کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں : دو چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
سندھ بھر میں کام کرنے والے ہندو برادری کے سرکاری ملازمین کو 3 اور 4 مارچ 2026 کو چھٹی دی جائے گی، اس اقدام کا مقصد ہندو برادری کو اپنے مذہبی اور ثقافتی تہوار کو بھرپور طریقے سے منانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
حکومتِ سندھ کی جانب سے ان تعطیلات کا اعلان صوفی ازم کے احترام اور صوبے میں بسنے والی اقلیتوں کے مذہبی حقوق کے تحفظ کی عکاسی کرتا ہے۔ 4 مارچ کو خیرپور میں جہاں عرس کی تقریبات ہوں گی، وہیں ہندو برادری ہولی کی خوشیاں منائے گی۔


