تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

قطر میں طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ، اضافی معاوضہ منظور

قطر میں کورونا وبا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

کورونا کی نئی قسم اومیکرون سامنے آنے کے بعد وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں دن بہ دن ‏اضافہ ہو رہا ہے جس سے صحت کے نظام پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

قطر میں محکمہ صحت کے تمام طبی اور انتظامی عملے کی تاحکم ثانی چھٹیاں منسوخ کر دی ‏گئی ہیں۔

اس حوالے سے حمد میڈیکل کارپوریشن نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں کورونا کیسز میں اضافے ‏کے باعث کلینکل اور انتظامی عملے کے لیے منظور شدہ چھٹیوں کی درخواستیں منسوخ کر دی ‏گئی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طبی عملے کی منسوخ چھٹیوں کا فیصلہ آئندہ نوٹس تک نافذالعمل رہے ‏گا جب کہ عملے کے لیے اوور ٹائم کا معاوضہ طے کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -