تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کویت میں تعطیلات پر پابندیاں، شہریوں کو خبردار کر دیا گیا

کویت میں وزارت داخلہ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ قومی دن کی تعطیلات کے دوران ‏اجتماعات اور تقریبات پر پابندی ہو گی۔

بریگیڈیئر جنرل الکندری نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے اٹھائے گئے ‏اقدامات اور فیصلوں کی مکمل پابندی کریں اور ضوابط یا پابندیوں کی خلاف ورزی سے باز رہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی دنوں میں آتش بازی پر کی اجازت نہیں، آتش بازی کا سامان فروخت کرنے ‏والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، قانون کے مطابق انہیں قید اور جرمانے کیے جا ‏سکتے ہیں۔

بریگیڈیئر جنرل الکندری نے کہا کہ تجارتی سرگرمیاں رات 8 بجے سے صبح 5 بند تک بند رکھی ‏جائیں گی نیز ہر قسم کے اجتماعات بشمول قومی دنوکی تقریبات کے انعقاد پر پابندی ہوگی۔

کویت کی حکومت نے قومی دن کی مناسبت سے چار روزہ تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ‏دن اور آزادی کی مناسبت سے کویت بھر میں جمعرات 25 فروری سے 28 فروری اتوار تک سرکاری ‏تعطیلات دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ کویت کے ثقافتی مرکز نے یکم جنوری کو ایک اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں کویت ‏کے قومی دن کے موقع پر جشن منانے کے لیے شہریوں کو دعوت دی گئی تھی۔

بتایا گیا تھا کہ قومی دن کی مناسبت سے شیخ عبداللہ السالم کلچرل سینٹر میں رنگارنگ سرگرمیوں ‏اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، کویتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کلچرل سینٹر اس بات پر بھی ‏پرجوش ہے کہ وہ اپنے نئے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کے دور حکومت میں پہلی بار یہ دن ‏منائے گا۔

Comments

- Advertisement -