تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

گیم آف تھرونز کے اداکار کرونا وائرس کا شکار ہوگئے

نیویارک: چین سے پھیلنے والے مہلک وائرس کووڈ19 سے ہالی ووڈ کے تیسرے اداکار بھی متاثر ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ انڈسٹری کے تین اداکاروں ادریس ایلبا، اولگا کور لینکو اور کرسٹوفر ہیو کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

گیم آف تھرونز میں اداکاری کر کے شہر کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار کرسٹوفر ہیوجو نے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی خود ہی تصدیق کی۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو مطلع کیا۔

اسی طرح ہالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم جیمز بانڈ کی اداکارہ کونٹم آف سولیس نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ تصدیق کی کہ انہوں نے ٹیسٹ کے بعد خود کو گھر میں محدود کرلیا۔

View this post on Instagram

Greetings from Norway! Sorry to say that I, today, have tested positive for COVID19, Corona virus. My familiy and I are self-isolating at home for as long as it takes. We are in good health – I only have mild symptoms of a cold. There are people at higher risk for who this virus might be a devastating diagnosis, so I urge all of you to be extremely careful; wash your hands, keep 1,5 meters distance from others, go in quarantine; just do everything you can to stop the virus from spreading. Together we can fight this virus and avert a crisis at our hospitals. Please take care of each other, keep your distance, and stay healthy! Please visit your country’s Center for Disease Control’s website, and follow the regulations for staying safe and protecting not just yourselves, but our entire community, and especially those at risk like the elderly and people with pre-existing conditions. @grymolvaerhivju #fightcorona #solidarity #takecare #folkehelseinstituttet Thanks to @panoramaagency

A post shared by Kristofer Hivju (@khivju) on

ہالی ووڈ اداکار ادریس البا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا مگر میں بہتر محسوس کررہا ہوں اور مجھ میں ابھی تک کوئی علامت بھی ظاہر نہیں ہوئی۔ اداکار نے لکھا کہ وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد مجھے قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کرونا وائرس دنیا کے 176 ممالک میں پھیل چکا ہے جس کی وجہ سے 8 ہزار سے زائد اموات ہوئیں جبکہ دو لاکھ سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہوئی، وائرس نے اہم سیاسی و مذہبی شخصیات کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا۔ کینیڈا اور اسپین کے وزرائے اعظم کی اہلیہ، ایرانی پارلیمنٹیرینز میں بھی وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -