جمعرات, فروری 27, 2025
اشتہار

لیجنڈری اداکار، اہلیہ اور پالتو کتے کی گھر سے لاشیں برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

لاس اینجلس: ہالی وڈ کے لیجنڈری اداکار جین ہیک مین اور ان کی اہلیہ بیٹسی اراکاوا امریکا میں نیو میکسیکو کے علاقے سانتا فی میں رہائش گاہ کے اندر مردہ حالت میں پائے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سانتا ف کاؤنٹی کے شیرف ایڈن مینڈوزا نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب جوڑے کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کا پالتو کتا بھی مردہ پایا گیا۔

ایڈن مینڈوزا نے بتایا کہ فوری طور پر اداکار، اہلیہ اور پالتو کتے کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

جین ہیک مین دو بار آسکر جیتنے والے اداکار اور مصنف تھے جن کو 2003 میں 60ویں سالانہ گولڈن گلوب ایوارڈز میں Cecil B. De Mille ایوارڈ سے نوازا گیا۔

سانتا فی کاؤنٹی شیرف کے مطابق ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ جین ہیک مین اور ان کی اہلیہ دونوں بدھ کی سہ پہر کو اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے، معاملے تحقیقات کر رہے ہیں۔

مقبول اداکار جین ہیک مین نے 100 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کی جس میں 1970 اور 1980 کی دہائی کی سُپرمین فلموں میں لیکس لوتھر بھی شامل ہے۔

انہوں نے رن وے جیوری، دی کنورسیشن اور دی رائل ٹیننبامس جیسی مشہور فلموں میں بھی اداکاری کی۔ ان کا آخری بڑا فلمی کردار 2004 میں ویلکم ٹو موسپورٹ میں منرو کول تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں