The news is by your side.

Advertisement

یوکرین کی امداد کیلئے ہولی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی بھی میدان میں آگئیں

ہولی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے جنگ زدہ ملک یوکرین کے بے گھر ہونے والے شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کےلیے ہر ممکن کوشش کرنے کا عزم ظاہر کردیا۔

روسی افواج کی جانب سے یوکرین کے بڑے شہروں کی جانب سے پیش قدمی جاری ہے اور یوکرین کی 118 دفاعی اور ملٹری تنصیبات کو روس تباہ کرچکا ہے۔

ایسے صورتحال میں یوکرینی شہری بے سروسامانی کے عالم میں اپنے جانیں بچانے کےلیے دوسرے شہروں اور زیر زمین ریلوے اسٹیشنوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی نے بھی یوکرین کے حالات پر تشویش کا اظہار کیا اور یوکرینی شہریوں ہر ممکن امداد کو یقینی بنانے کا ارادہ ظاہر کیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انجیلینا جولی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے یو این ایچ سی آر کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر خطے میں بے گھر ہونے والوں اور پناہ گزینوں کے تحفظ اور بنیادی انسانی حقوق کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

اداکارہ نے لکھا کہ’ہم ہلاکتوں اور لوگوں کے اپنی جانوں کی حفاظت کے لیے گھروں کو چھوڑنے کی اطلاعات پہلے ہی دیکھ چکی ہیں۔

اُنہوں نےمزید لکھا کہ’یہ جاننا کہ آگے کیا ہوگا، قبل اَز وقت ہوگا لیکن اس لمحے کی بہت اہمیت ہے۔

اپنی پوسٹ کے آخر میں اُنہوں نے لکھا کہ’یوکرین کے لوگوں اور بین الاقوامی قانون کی حکمرانی کے لیے صورتحال کو بڑھا چڑھا کر پیش نہیں کیا جا سکتا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز روس نے یوکرین پر میزائلوں سے حملہ کردیا تھا جس کے بعد جنوب، مشرق اور شمال نے روسی افواج یوکرین میں کئی میل تک داخل ہوچکی ہے۔

روسی حملے میں یوکرینی فوجی سمیت 137 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں