تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

نائن الیون حملہ: ہالی ووڈ ڈائریکٹر نے نیا پنڈورہ بکس کھول دیا

نیویارک: ہالی ووڈ کے فلم ڈائریکٹر اسپائیک لی نے بھی نائن الیون حملوں کو سازشی نظریہ قرار دے دیا ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق اسپائیک لی نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں اعتراف کیا کہ وہ نائن الیون کی سازشی نظریات پر یقین رکھتے ہیں، اس نظریئے کے تحت ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی عمارت پر دہشت گردانہ حملہ نہیں ہوا تھا بلکہ یہ سب کنٹرولڈ دھماکے کے زریعے کیا گیا تھا۔

ہالی ووڈ کے فلم ڈائریکٹر اسپائیک لی کا یہ انٹرویو آٹھ گھنٹے پر محیط تھا، جس میں انہوں نے نائن الیون سے متعلق اپنی دستاویزی فلم "نیویارک ایپیسینٹرز نائن الیون” بھی گفتگو کی، دستاویزی فلم میں بنیادی طورپرنیویارک اس کے رہائشیوں پر گزرے دنوں کی یادیں، نائن الیون کے دہشت گردانہ حملے اور کووڈ نائنٹین کے وبائی مرض سے پیدا شدہ صورتحال کا تفصیل سے احاطہ کیا گیا ہے۔

دستاویزی فلم میں نیو یارک کے سیاستدانوں سمیت شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے کارکنان، فائر فائٹرز سمیت دیگر کے انٹرویوز کو بھی شامل کیا گیا ہے لیکن نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ نے فلم ساز کے خیالات سے آگاہی کے مؤجب انٹرویو دینے سے اجتناب کیا۔دستاویزی فلم کے آخری قسط میں ایک ایسے گروپ کے اراکین کے خیالات بھی انٹرویوز کی طرز پر شامل کیے گئے ہیں جو اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ نائن الیون کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے خاتمے میں امریکی حکومت بھی شامل تھی، جب فلم ڈائریکٹر اسپائیک لی سے صحافیوں نے سوالات کیے تو انہوں نے نہایت اطمینان سے جواب دیا کہ ان کے پاس اس حوالے سے سوالات ہیں، مگر انہوں نے اس ضمن میں سرکاری وضاحتوں سے اپنے مطمئن ہونے کے تاثر کی بھی نفی کی۔

فلم ڈائریکٹر کے مطابق انہوں نے فلم میں اپنا نقطہ نظر شامل کیا ہے لیکن فیصلے کا اختیار لوگوں کو دیا ہے کیونکہ وہ ناظرین کے خیالات کا احترام کرتے ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ لوگوں کا ذہن نہیں بناتے، لی کا کہنا تھا کہ فلم سازی کی دنیا میں انہیں چار دہائیاں گزر چکی ہیں۔

واضح رہے کہ اسپائیک لی ڈیموکریٹک کے ٹاپ ڈونر رہے ہیں اور انہوں نے گزشتہ چند سالوں میں انتہائی بائیں بازو کے سیاستدانوں کے لیے مہم بھی چلائی ہے۔

Comments

- Advertisement -