اشتہار

ہالی ووڈ‌ اداکار ترکی کے دیوانے ہوگئے، کس علاقے کو سب سے خوبصورت قرار دیا؟ جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: ہالی ووڈ کے معروف اداکار جیسن سٹیتھم ترکی کی خوبصورتی کے دیوانے اور مہمان نوازی کے معترف ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جیسن سٹیتھم دو ماہ قبل ترکی آئے جہاں انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم ’ٹرکش ریویریا‘ کی شوٹنگ کی، اس دوران وہ مقامی شہریوں کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔

ہالی ووڈ کے 53 سالہ اداکار کا کہنا تھا کہ ’میں ترک میزبانی اور یہاں کی ثقافت سے بہت زیادہ متاثر ہوا، جلد اپنی پوری فیملی کے ساتھ دوبارہ ترکی آؤں گا‘۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ویسے تو پورا ترکی خوبصورت ہے مگر انتالیہ کا علاقہ انہیں بہت زیادہ پسند آیا، وہ اس علاقے کی خوبصورت سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق جیسن نے مشرقی بحیرہ روم کے ساحلی شہر انتالیہ میں دو ماہ گزارے کیونکہ اُن کی نئی فلم کی شوٹنگ بھی اسی علاقے میں ہوئی۔

جیسن نے بتایا کہ ’یہاں کے شہریوں نے دل کھول کر استقبال کیا اور مہمان نوازی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، مجھے یہ عادت بہت زیادہ پسند آئی ہے‘۔

واضح رہے کہ جیسن سٹیتھم ہالی ووڈ کی مشہور فلموں ’فاسٹ اینڈ فیورس، ٹرانسپورٹر، لاک، اسٹاک اینڈ ٹو اسموکنگ، بیلرز میں ہیرو کے طور پر کام کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں