تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف احتجاج، آسکر ایوارڈ یافتہ لیجنڈ اداکارہ گرفتار

واشنگٹن : آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ جین فونڈا ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف احتجاج کرنے کے جرم میں ایک مرتبہ پھر گرفتار کرلیں گئیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں موسمیاتی تبدیلی کےلیے کام کرنے والے رضاکاروں نے دنیا میں پیدا ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے شہریوں میں شعور اجاگر کرنے اور مقتدر اداروں اور سیاست دانوں کے اقدامات نہ کرنے پر گزشتہ احتجاجی مظاہرہ کیا۔

واشنگٹن پولیس نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف موثر اقدامات نہ کرنے پر سیاست دانوں کے خلاف احتجاج کرنے پر ہالی لیجنڈ 82 سالہ جین فونڈا کو گرفتار کرلیا ہے۔

جین فونڈا نے میڈیا نمایندوں سے کہا کہ اس مرتبہ مجھے پوری رات لاک اپ میں گزرنا پڑی اور جرمانہ بھی دینے پڑا بُرا سودا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے اس سے پہلے بھی پولیس مجھے پلاسکٹ وائر سے باندھ کرلے جاچکی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولی سنے فونڈا کے ساتھ ساتھ احتجاج کرنے والے دوسرے افراد کو بھی بڑی تعداد میں گرفتار کیا ہے جن میں اداکارہ روزینا آرکیوٹی اور کیترین کینر بھی شامل ہیں جو سینٹ کی بلڈنگ کے سامنے نعرے بازی کررہی جہاں احتجاج کرنا غیر قانونی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی فنکارہ جین فونڈا کو غیر قانونی مظاہرہ کرنے کے الزام میں اکتوبر کے شروع میں حراست میں لے لیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -