تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ہالی ووڈ‌ فلم ’اے کوائٹ پلیس 2‘ کا ٹریلر جاری

واشنگٹن : مشہور ہالی ووڈ فلم ’اے کوائٹ پلیس 2‘ کا ٹریلر جاری ہوگیا، فلم رواں برس ریلیز کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق 2018 میں شائقین کو دہشت زدہ کرنے والی فلم ’اے کوائٹ پلیس‘ کا سیکوئل بھی رواں سال ریلیز ہونے جارہا ہے جس کا حیران کن ٹریلر سامنے آگیا۔

دہشت زہ کردینے والی فلم اے کوائٹ پلیس 2 کا ٹریلر جاری ہونے کے بعد مداحوں کی جانب بے صبری سے فلم کے ریلیز ہونے کا انتظار کیا جارہا ہے۔

مشہور ہالی ووڈ فلم ’اے کوائٹ پلیس‘ ایک ایسے خاندان کی کہانی بیان کرتی ہے جو تمام انسانوں کے خاتمے کے بعد اپنی بقاء کے لیے جدوجہد کررہی ہوتی ہے۔

فلم میں بظاہر کوئی ایسی مخلوق دکھائی گئی تھی جو ہر زندہ شے کا شکار آوازوں پر کرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ فلم میں بچ جانے والا خاندان مکمل خاموشی سے زندگی گزار رہا ہوتا ہے جبکہ اپنے تحفظ کے لیے ہر وقت خوفزدہ رہتا ہے۔

فلم کے پہلے حصے میں یہ نہیں دکھایا گیا تھا کہ اس مخلوق کا خاتمہ کیسے ہوا تاہم اب سیکوئل کے ٹریلر میں یہ واپس دنیا میں آچکی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اے کوائٹ پلیس 2 میں اس ہی خاندان کے افراد کو پیش کیا گیا، جو اب سکون سے زندگی گزار رہے تھے تاہم عجیب سی مخلوق پھر سے ان کی زندگیوں میں آجاتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹ 2 میں کچھ نئے اداکاروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پہلی فلم کو جان کراسینسکی نے ڈائریکٹ کیا جبکہ مرکزی کردار میں وہ خود موجود تھے جبکہ ان کی اہلیہ اور معروف اسٹار ایملی بلنٹ بھی ان کے ساتھ موجود تھی۔

خیال رہے کہ پہلی فلم میں تو جان کراسینسکی کے کردار کی موت ہوجاتی ہے جبکہ اب سیکوئل میں ان کی اہلیہ اپنے بچوں کی حفاظت کرتی نظر آئیں گی۔

Comments

- Advertisement -