ایرانی فلم میں ہالی ووڈ اداکار شامل -
The news is by your side.

Advertisement

ایرانی فلم میں ہالی ووڈ اداکار شامل

میڈرڈ: آسکر ایوارڈ یافتہ ایرانی فلمساز اصغر فرہادی نے اپنی نئی فلم میں 2 ہالی ووڈ اداکاروں پینی لوپ کروز اور ہویئر باردم کو لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اصغر فرہادی سنہ 2012 میں اپنی فلم ’آ سیپریشن‘ پر غیر ملکی فلم کی کیٹگری میں آسکر ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ فلم میں درمیانے درجے کے طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کی کہانی بیان کی گئی تھی۔

film-3

اپنی اگلی فلم کے لیے انہوں نے آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکاروں پینی لوپ کروز اور ہویئر باردم کو مرکزی کرداروں میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہویئر باردم ہسپانوی اداکار ہیں جو ’نو کنٹری فار اولڈ مین‘ میں معاون اداکار کی حیثیت سے آسکر ایوارڈ جیت چکے ہیں جبکہ پینی لوپ کروز ’وکی کرسٹیان بارسلونا‘ میں بہترین اداکاری پر بطور معاون اداکارہ اکیڈمی ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں۔

film-4

فلم کی شوٹنگ اسپین میں کی جائے گی جس کا آغاز اگلے برس کردیا جائے گا۔

پینی لوپ کروز اور ہوئیر باردم نے جو شریک حیات بھی ہیں، آسکر ایوارڈ یافتہ ایرانی فلمساز کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ دونوں کا کہنا ہے کہ وہ اس کے علاوہ بھی ایک اور فلم میں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ’ہم ہر بار ایک ساتھ کام نہیں کریں گے، لیکن کبھی کبھار ایسا کرنا اچھا لگتا ہے‘۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں