تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

دبئی ٹورازم کی نئی اشتہاری فلم، ہالی ووڈ اسٹارز کا جلوہ

دبئی ٹورازم نے اپنی نئی اشتہاری فلم جاری کی جس میں امریکی اداکار زیک ایفرون اور جیسکا البا شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس مختصر اشتہاری ویڈیو کا ٹائٹل ‘A Brand New You’ ہے۔ اس فلم میں زیک ایفرون دو مختلف کردار نبھاتے نظر آتے ہیں۔

اس اشتہاری فلم میں زیک ایفرون کی جوانی اور بڑھاپے کا منظر دکھایا گیا ہے، دونوں کردار امارات کے بازاروں اور یہاں کے سنہری ریگستانوں میں سفر کرتے ہیں۔ ویڈیو میں اسکائی ڈائیونگ کی بھی عکاسی کی گئی ہے۔

اشتہاری ویڈیو 90 سیکنڈ پر مشتمل ہے جس میں زیک ایفرون اپنی محبت جیسکا البا سے ملتا ہے۔ یہ دبئی ڈورازم کی تیسری فلم ہے جبکہ اس سے قبل دو اشتہاری ویڈیوز پہلے جاری کیے گئے۔

خیال رہے کہ گزشہ ماہ دبئی ٹورازم نے دو فلمیں ریلیز کیں، پہلا اشتہار ایک ایکشن فلم کی نقل تھا جس میں جیسکا البا اور زیک ایفرون کو شہر کے مشہور مقامات جیسا کہ دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ اور مستقبل کا میوزیم، پر دشمنوں سے لڑتے ہوئے دکھایا گیا۔

اسی طرح دوسری ویڈیو میں یہ دونوں فلم اسٹارز متحدہ عرب امارات کے شہر کا دورہ کرنے والے سیاحوں کے طور پر دکھائی دے رہے ہیں، اس فلم میں کرداروں کے آپس میں بیگ کی تبدیلی کی کہانی ہے۔

Comments

- Advertisement -