”فاسٹ اینڈ فیوریس“ فلموں کے آنجہانی اداکار پال واکر کے نام کا ستارہ ہالی وڈ واک آف فیم پر بنایا جائے گا جس کی منظوری بھی دے دی گئی۔
یہ اعزاز پال واکر کو انتقال کے نو سال بعد دیا جا رہا ہے۔ ان کے ساتھ آنجہانی گلوکارہ جینی رویرا کو بھی ستارہ ملے گا۔
پال واکر کا ستارہ 2023 میں ساتھی اداکاروں کے ساتھ چسپاں کیا جائے گا جن میں اما تھرمن، کرسٹوفر برجز، بل پل مین، ونس وان، جان واٹرس، جون فیوریو، مینڈی کلنگ، مارٹن لارنس، رالف ماچیو، گیریٹ مورس اور ایلن پومپیو شامل ہیں۔
پال واکر 2013 میں کار حادثے میں انتقال کر گئے تھے۔ انہیں ”فاسٹ اینڈ فیوریس“ میں ”برائن“ کا کردار نبھانے سے شہرت ملی۔
فلم میں برائن کی اہلیہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ جارڈانا بریوسٹر نے آنجہانی اداکار کی دو پرانی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے واک آف فیم کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا۔
View this post on Instagram