منگل, مئی 19, 2026
اشتہار

خانہ کعبہ کے تقدس اور خوبصورتی کے لیے کام کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اعلان کیا ہے کہ خانہ کعبہ کی معمول کے مطابق دیکھ بھال کے کام کا آغاز کیا گیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام بیت اللہ کے تعمیراتی عناصر کو محفوظ رکھنے اور اس کی مسلسل دیکھ بھال کے عمل کا حصہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق وزیر حج و عمرہ نے آفیشل ایکس اکاونٹ پر پوسٹ میں لکھا ’خانہ کعبہ کی دیکھ بھال کے امور میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی مسلسل سرپرستی اور توجہ حاصل ہے۔‘

واضح رہے مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امور کی جنرل اتھارٹی خانہ کعبہ کی مسلسل دیکھ بھال، اس کے تعمیرانی عناصر کو محفوظ رکھنے کا کام اعلی معیارات کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انجام دیتی ہے۔

سعودی حکومت کی ہمیشہ یہ کوشش رہتی ہے کہ خانہ کعبہ اور اس سے متعلقہ تمام اشیا ہمیشہ خوبصورت اور شاندار شکل نظر آئیں۔

سعودی عرب میں شدید موسلا دھار بارش، تعلیمی ادارے بند

یاد رہے کہ رواں برس میں حج سیزن کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہو رہا ہے، 18 اپریل سے باقاعدہ حج پراوازوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں