تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

مشہور فلم ہوم الون کا مکان بہت سستے میں اب آپ کا بھی ہو سکتا ہے!

دشمنوں کے لیے خوفناک شکنجہ بننے والے مشہور مکان سے متعلق اہم اعلان سامنے آیا ہے، یہ مکان ہے بچوں اور بڑوں کی مقبول فلم ‘ہوم الون’ میں استعمال ہونے والا گھر۔

ایئر بی این بی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ رواں ماہ سے یہ مکان اب کرائے پر دستیاب ہوگا لیکن ایک رات کے لیے، یعنی کوئی بھی اب اسے ایک رات کے لیے کرائے پر حاصل کر کے اس میں ان واقعات کو قریب سے محسوس کر سکتا ہے جب نٹ کھٹ بچے کیون نے گھر میں گھسنے والوں کے لیے اسے بدترین خواب جیسا بنا دیا تھا۔

حال ہی میں ہوم الون کی نئی فلم ‘ہوم سویٹ ہوم الون’ ریلیز ہوئی ہے، جس نے شائقین کو برسوں پرانے دن پھر سے یاد دلا دیے ہیں، تاہم اس کے ساتھ ساتھ متعلقہ کمپنی نے اس مکان کو کرائے پر دینے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

یہ مکان امریکی ریاست الینوئے کے شہر ونیٹکا میں واقع ہے، فلم میں یہ مکان مک کیلسٹر فیملی کا تھا، تاہم فلم میں اس مکان کا بیرونی حصہ دکھایا گیا تھا، یہ گھر آج بھی تقریباً اسی طرح دکھائی دیتا ہے جیسا کہ یہ 1990 میں بنائی جانے والی فلم کے وقت تھا۔

دل چسپ بات یہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے مکان کی حفاظت کے لیے سخت سیکیورٹی کا بھی انتظام کر رکھا ہے، تاکہ یہاں رات گزارنے والوں کو کسی قسم کی چوری کے واقعے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

کمپنی کے مطابق اس مکان میں ایک رات کا قیام 12 دسمبر سے شروع ہو جائے گا، جب کہ بکنگ 7 دسمبر سے شروع ہوگی، اور ایک رات کا کرایہ صرف 25 ڈالر ہے، جس میں ہوم الون سلسلے کی تازہ ترین فلم ہوم سویٹ ہوم الون بھی دکھائی جائے گی۔

یہاں ٹھہرنے والے افراد کرسمس کی سجاوٹ، فلم میں استعمال ہونے والی رکاوٹیں اور شکنجوں، پیزا اور میکرونی پنیر کا کینڈل لائٹ ڈنر کا لطف بھی لے سکیں گے۔

Comments

- Advertisement -