جمعرات, اپریل 23, 2026
اشتہار

صرف 15ہزار روپے سے گھر بیٹھے منافع بخش کاروبار ۔۔۔ مگر کیسے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : خوبصورت پرندے پالنے کا رواج پوری دنیا میں عام ہے اور یہ سلسلہ صدیوں سے جاری ہے، پرندوں کی خریدو فروخت کا کاروبار تھوڑی سی توجہ چاہتا ہے، پوری خوراک اور مسلسل لگن سے ان پرندوں کی اچھی افزائش ہوتی ہے۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں پشاور سے تعلق رکھنے والے لو برڈز (طوطے) پالنے کے شوقین ڈاکٹر صالح شنواری نے اپنی گفتگو میں ناظرین کو پرندے پالنے کی افادیت سے آگاہ کیا۔

ڈاکٹر صالح شنواری نے کہا کہ لو برڈز (طوطے) پالنا صرف مشغلہ ہی نہیں بلکہ اسے تھوڑا سا ٹائم دے کر اور ان صحت و صفائی کا خیال رکھ کر آپ بہترین منافع بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر لو برڈز (طوطے) کے پنجرے ان برتن اور آس پاس کی صفائی کا مناسب خیال رکھا جائے تو یہ بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں اور ان کی افزائش نسل پر بھی اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں فی الوقت برائلر، لیئر اور بریڈر فارمنگ کے علاوہ دیگر پرندوں کی آرگنائزڈ فارمنگ کا وجود نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں دیکھا جائے تو بہت سی دیگر آپشنز پائی جاتی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں