site
stats
پاکستان

جڑواں شہروں میں پاسپورٹ کی ’ہوم ڈیلیوری‘ شروع کردی

اسلام آباد: وفاقی وزارتِ داخلہ نے اسلام آباد اورراولپنڈی میں گھر پرپاسپورٹ ڈیلیوری سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا جبکہ پاسپورٹ کی معیاد دس سال تک بڑھا دی گئی ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ آن لائن ویزا پالیسی پر کام جاری ہے اور اگلے چار ماہ میں پورے ملک میں پاسپورٹ کی ہوم ڈیلیوری کو یقینی بنایا جائے گا۔

چوہدری نثار نے کا کہنا تھا کہ چارماہ قبل شناختی کارڈ کی درخواست کے لیے آن لائن سروس شروع کی گئی تھی اور اس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ خاندان کی رجسٹریشن بھی آن لائن ہوگی اوروہ چاہتے ہیں کہ دنیا بھر میں دیے جانے والے ویزوں کے لیے بھی آن لائن سسٹم بنایا جائے۔

اس موقع پرچوہدری نثارعلی خان نے پاکستان تحریک انصاف کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ تحریک انصاف جوکام نادرا کے ذریعے کرانا چاہتی ہے وہ دراصل الیکشن کمیشن کا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top