ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

یکم جولائی سے نیا نظام نافذ ! پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا نے اعلان کیا کہ یکم جولائی سے پاسپورٹ سیدھا گھر پہنچے گا اور شہریوں کو دفاتر کے چکر کاٹنے اور لمبی لائنوں سے نجات مل جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرلامیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا نے پاسپورٹ سیکشنز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے خود شہریوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل اور شکایات سنیں۔

ڈی جی نے موقع پر ہی حکام کو شہریوں کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کی سخت ہدایات جاری کیں۔

دورے کے دوران عوام کی سہولت کے لیے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ڈی جی امیگریشن نے پاسپورٹ سروسز کی ڈیلیوری کو مزید مؤثر اور تیز رفتار بنانے کے احکامات جاری کیے۔

پاکستان کی خبریں Pakistan News

انہوں نے اعلان کیا کہ اب شہریوں کو پاسپورٹ ان کے گھر کی دہلیز پر ڈیلیور کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یکم جولائی سے پاسپورٹس کی ہوم ڈیلیوری کا یہ نظام مزید شفاف اور مؤثر انداز میں کام شروع کر دے گا، جس سے شہریوں کو دفاتر کے چکر کاٹنے اور لمبی لائنوں سے نجات ملے گی۔

محمد علی رندھاوا نے متعلقہ کورئیر کمپنیوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ پاسپورٹس کی بروقت اور محفوظ ہوم ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

ڈی جی امیگریشن کا کہنا تھا کہ جدید، تیز رفتار اور عوام دوست پاسپورٹ سروسز کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور سروس ڈیلیوری کے معیار میں مسلسل بہتری لانے کے لیے پاسپورٹ خدمات میں مزید اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی۔

اہم ترین

مزید خبریں