تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

گھریلو باغبانی : گھر میں سبزیاں اُگانے کے آسان طریقے

گھریلو باغبانی آپ اپنے گھر کے کسی بھی حصے میں کر سکتے ہیں، اگر آپ کسی فلیٹ میں رہتے ہیں تب بھی آپ یہ کام خوش اسلوبی کر سکتے ہیں اور اس کے لئے آپ اپنی کھڑکیوں یا بالکونی کو استعمال کرکے اپنے گھر کی سبزی کی ضروریات کسی حد تک پوری کر سکتے ہیں۔

موجودہ دور میں جن ذرائع سے سبزیاں اُگائی اور حاصل کی جاتی ہیں، وہ اتنے تسلی بخش نہیں کیونکہ ایک طرف ان میں کیمیائی ادویات کا استعمال بہت زیادہ کیا جاتا ہے تو دوسری طرف وہ غذائیت کے مطلوبہ معیار پر بھی پورا نہیں اُترتی ہیں۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گھریلو باغبانی کے ماہر مسلم رضا نے ناظرین کو مفید طریقے بتائے، انہوں کہا کہ عموماً ہم جو سبزیاں بازار سے خریدتے ہیں وہ کم سے کم 48گھنٹے پرانی ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گھریلو باغبانی میں اگائی جانے والی سبزیوں کی جو تازگی ہوتی ہے اس کی افادیت اور غذایت بازار کی سبزی سے کہیں زیادہ ہے۔

مسلم رضا نے کہا کہ گھریلو باغبانی کیلئے کسی زیادہ اہتمام کی ضرورت نہیں، انہیں آپ کیاریوں میں بھی اگا سکتے ہیں، اگر آپ کے گھر میں تھوڑی سی کچی زمین ہے تو یہ سونے پہ سہاگہ ہے ورنہ آپ کیاریوں سے بھی اچھی سبزی حاصل سکتے ہیں۔

اس کے لئے آپ کوئی سے پرانے برتنوں جیسے پرانی بالٹی، ٹوٹا ہوا مٹکا، پرانے ٹائر، ٹیوب یا پائیپ کے ٹکڑے یا کوئی بھی ایسا برتن جس میں تھوڑی سی مٹی اور پانی جمع کیا جاسکے استعمال کر سکتے ہیں، یہاں تک کہ لکڑی کے تختوں سے بنے پھلوں کے کارٹن یا موٹے کپڑے سے بنے تھیلے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

پانی یا کوکنگ آئل وغیرہ کے کین یا کولڈ ڈرنک کی دو لیٹر یا اس سے بڑی بوتلیں کچن گارڈن کیلئے بڑی افادیت رکھتی ہیں۔ ان بوتلوں سے ورٹیکل گارڈن جو شہری گھروں کیلئے بہت کارآمد ہیں جو بڑی عمدگی سے بنائے جاسکتے ہیں۔

ان کے علاوہ آپ اپنے گھر یا فلیٹ کے فرش کو بھی برؤئے کار لاسکتے ہیں، اس کے لئے فرش پر موٹے پولی تھین کی دہری تہہ لگانی چاہئے تاکہ سیپیج سے فرش خراب نہ ہو۔

Comments

- Advertisement -