site
stats
پاکستان

وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے قادرپٹیل کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا

کراچی : وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے عبد القادر پٹیل کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے عبد القادر پٹیل کی گرفتاری کے احکامات جاری کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ عبد القادر پیٹیل کو گرفتار کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائے، انکا مزید کہنا تھا کہ قانون شکنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

یاد رہے کہ ڈاکٹرعاصم کے خلاف دہشتگردوں کے علاج معالجے کے کیس کی سماعت کے دوران پیپلز پارٹی کے رہنما عبد القادر پٹیل درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد عدالت سے فرار ہوگئے تھے اور انھوں نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا۔

عبدالقادر پٹیل اب تک اپنی رہائش گاہ نہیں پہنچے، ملازمین کا کہنا تھا کہ عبد القادر پٹیل تقریبا ایک گھنٹے پہلے کورٹ کیلئے گئے تھے، جو اب تک نہیں آئے۔

دوسری جانب آئی جی سندھ نے عبد القادر پیٹل کی گرفتاری کیلئے کمیٹی بنا دی ہے، کمیٹی میں ایس ایس پی فیض اللہ اور قاروق اعوان شامل ہیں، آئی جی سندھ نے وزیرِ داخلہ سندھ کی جانب سے احکامات موصول ہونے کے بعد کمیٹی تشکیل دی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top