منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرمان کی حوالگی سے متعلق معاہدے پر بڑی پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید اور برطانوی ہائی کمشنر نے مجرموں کی حوالگی کے معاہدے کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کرلیا ، شیخ رشید نے کہا کہ  ایسے اقدامات کرنے چاہیے جرم کرنیوالے شخص کو کہیں پناہ نہ ملے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید سے برطانیہ کے ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی، مجرمان کی حوالگی سے متعلق معاہدے کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا۔

وزیر داخلہ اوربرطانوی ہائی کمشنر نے معاہدے کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق ہوا ، وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا برطانیہ کےساتھ تعلقات بہت دیرینہ ہیں، دونوں ملکوں کے لوگوں کے درمیان تعلقات بہت مضبوط ہیں۔

- Advertisement -

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی مثبت سیکیورٹی ایڈوائس سےملک کوبہت فائدہ ہوا، پاکستان کابیرونی دنیامیں تاثربہترہوا ، بدقسمتی ہےپیسہ لوٹنے والے بڑے ملکوں میں پناہ لیتےہیں۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات کرنے چاہیے جرم کرنیوالے شخص کو کہیں پناہ نہ ملے، پاکستان اوربرطانیہ کےدرمیان رابطےتیزکرنےکی ضرورت ہے۔

برطانوی سفیر کا کہنا تھا کہ کورونا کنٹرول کرنےسےمتعلق پاکستان کےانتظامات اطمینان بخش ہیں، پاکستان کی داخلی سیکیورٹی بہت تسلی بخش ہے، تجارت بڑھانے کیلئے اقدامات کوتیزکرنےکی ضرورت ہے، برٹش ایئرویز اور ورجن ائیرلائنز چلنے سے تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں