اشتہار

بیرسٹر گوہر کا بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے لاتعلقی کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے کیس میں چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی اس ایکس اکاؤنٹ کی ملکیت کا دعویٰ نہیں کرتی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس ارباب محمد طاہر نے غلام مرتضیٰ کی درخواست پر سماعت کی۔

بیرسٹر گوہر علی خان ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکلا خالد یوسف چوہدری اور شمسہ کیانی بھی عدالت میں موجود تھے۔ این سی سی آئی اے حکام سمیت دیگر فریقین بھی پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر نے بیرسٹر گوہر سے کہا کہ انہیں ذاتی حیثیت میں طلب نہیں کیا گیا تھا، صرف تحریری جواب جمع کرانا تھا۔

بیرسٹر گوہر نے مؤقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی اس ایکس اکاؤنٹ کی ملکیت کا دعویٰ نہیں کرتی۔

Follow US on ARY Tube

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ حالات تبدیل ہوگئے ہیں، اس لیے جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت دیا جائے۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کو تحریری جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی، سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

اہم ترین

مزید خبریں