کراچی (22 اکتوبر 2025): شاید ہی کوئی شخص ہو جس کو غصہ نہ آتا ہو جب یہ حد سے زیادہ بڑھ جائے تو انسان انزائٹی کا شکار ہو جاتا ہے۔
آج کے دور میں شاید ہی کوئی شخص ہو جس کو کبھی غصہ نہ آیا ہو جس پر قابو نہ پایا جائے تو وہ انزائٹی (ذہنی تناؤ) بن جاتا ہے جو ڈپریشن کی پہلی اسٹیج ہے۔ ماہرین اس کی بڑی وجہ بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے معاشی دباؤ، خوب تر نظر آنے کا معاشرتی دباؤ گھریلو حالات، کاروباری اور ملازمت کی پیچیدگیاں بتاتے ہیں۔
ذہنی تناؤ آج بھی ہمارے دور میں ایسا مسئلہ ہے کہ پڑھے لکھے افراد بھی اس کو دوسرے سے بتانے یا ماہر نفسیات سے رجوع کرنے سے کتراتے ہیں۔ ایسے افراد کی مشکل آسان کر رہا ہے اے آر وائی۔
اے آر وائی کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر بتول نے غصہ اور انزائٹی کا فرق بتایا اور ساتھ ہی اس سے آسان گھریلو ٹوٹکوں کے ذریعہ فوری نجات کے طریقے بھی بتائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ذہنی تناؤ کی تفریق غصہ اور انزائٹی میں کی جاتی ہے۔ غصہ وہ ہے جو کسی بھی انسان کو آ جاتا ہے، میاں بیوی کی لڑائی، بچوں کو ڈانٹ ڈپٹ یہ غصہ ہے تو اگر کبھی غصہ آئے تو اس کو اپنے سر پر سوار کرنے کے بجائے اس کو کھانا شروع کر دیں۔ جس کو طبی زبان میں (Eat your stress) کہا جاتا ہے۔
ڈاکٹر بتول نے بتایا کہ جب غصہ آتا ہے تو خوشی کے ہارمون کم ہو جاتے ہیں جب کہ غصے والے ہارمون اوپر آ جاتے ہیں اور یہ اسٹریس کی ایک قسم ہے۔
ڈاکٹر بتول کا کہنا تھا کہ اگر غصہ آئے تو سب سے پہلے پانی پی لو۔ گھر میں موجود کوئی بھی پھل جیسا کہ سیب یا کیلا نمک یا لیموں لگا کر کھا لیں تو آپ کا غصہ ختم ہونے لگے گا اگر کیلا ہو تو اس کا فوری نتیجہ آتا ہے۔ اگر کسی کے گھر پھل نہیں تو ایک چٹکی میٹھا سوڈا ایک گلاس پانی میں ڈال کر پی لیں۔ یہ بھی غصہ کم کر دے گا۔
انہوں نے بتایا کہ جب غصے پر قابو نہ پایا جائے تو یہ بڑھتے بڑھتے انزائٹی بن جاتا ہے۔ اگر کسی کو انزائٹی ہوئی تو جیسے جیسے یہ بڑھتا ہے تو سمجھ لو کہ ڈوپامن تو پورا گیا۔ یہ انزائٹی آپ کے نظام ہضم کو بھی متاثر کرتی ہے آپ کی آنتوں سے 70 فیصد سیروٹونن جو کہ خوشی کا ہارمون ہے، وہ خارج ہو جاتا ہے۔
ڈاکٹر بتول نے انزائٹی سے نجات پانے کے لیے آپ کو اپنے جسم میں اومیگا تھری بڑھانا ہوگا۔ یہ ایواکاڈو، بادام، مچھلی سے ملتا ہے۔ یہ علاج مہنگا ہے، اس لیے بہتر ہے کہ آپ اسٹریس نہ لیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


