The news is by your side.

Advertisement

معمولی بیماریوں کا علاج گھر میں موجود چیزوں سے

ہماری روزمرہ کی مصروفیات میں ہمیں اتنا وقت نہیں مل پاتا کہ ہم چھوٹی چھوٹی بیماریوں کے لیے ڈاکٹر کے پاس جائیں۔ لیکن یہ چھوٹی چھوٹی بیماریاں ہمیں بہت پریشانی کا شکار کردیتی ہیں۔ یہی نہیں یہ چھوٹی پریشانیاں بعض دفعہ بڑے بڑے نقصانات اور خطرات کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔

آپ کے گھر میں موجود کئی چیزیں آپ کو بے شمار مشکلات سے نجات دلا سکتی ہیں۔ آئیے جانیں کیسے؟

:پیروں میں درد

he-1

پیروں میں درد کی صورت میں ایک ٹینس بال کو پاؤں کے نیچے رکھ کر حرکت دیں۔ یہ عمل پیروں کے درد سے نجات کے لیے معاون ثابت ہوتا ہے۔

:کھانسی

he-7

اگر آپ کو کھانسی ہے اور آپ کو ڈاکٹر کے پاس جانے کا موقع نہیں مل رہا، یا علاج کے بعد بھی فائدہ نہیں تو سیاہ چاکلیٹ کھائیں۔ یہ کھانسی کا نہایت آزمودہ علاج ہے۔

:ہچکی

he-6

اگر ہچکی نہیں رک رہی تو ایک چمچہ چینی کھایئے۔

:دھوپ سے جلنا

he-5

اگر دھوپ میں زیادہ وقت گزارنے کی وجہ سے آپ کی جلد جل گئی ہے تو ایلوویرا کا جیل استعمال کیجیئے۔

:گلے میں خراش

he-4

اگر صبح اٹھنے کے بعد آپ کو گلے میں خراش محسوس ہو رہی ہے تو گرم پانی میں نمک ڈال کر غرارے کریں۔ اس سے بہت فائدہ ہوگا۔

:جلنے کی صورت میں

he-3

جلنے کی صورت میں فوراً ٹوٹھ پیسٹ متاثرہ جگہ پر لگائیں۔ یہ جلد کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے اور چھالے بننے سے روکتا ہے۔

:بھولنے کی صورت میں

he-2

اگر آپ کو چیزیں بھولنے کی بیماری ہے تو دن میں ایک بار چیونگم کھائیں۔ چیونگم یادداشت کو بہتر بناتی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں