ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

بھارتی باکسر کو چاروں شانے چت کرنیوالے شہیر آفریدی کی وطن واپسی

اشتہار

حیرت انگیز

تھائی لینڈ میں روایتی حریف بھارتی باکسر کو چاروں شانے چت کر کے پاکستان کا نام روشن کرنے والے سندھ پولیس کے جوان شہیر آفریدی وطن واپس پہنچ گئے۔

شہیر آفریدی گزشتہ شب کراچی پہنچے جہاں ایئرپورٹ پر ان کا ایس ایس پی ریپڈ رسپانس فورس (آر آر ایف)، جنیسر ٹاؤن کے چیئرمین اور اہلخانہ نے پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور پھولوں کی پتیان نچھاور کیں جب کہ ایئرپورٹ کی فضا پاکستان زندہ باد اور سندھ پولیس کے حق میں نعروں سے گونج اٹھی۔

ایشین چیمپئن شہیر آفریدی نے کہا کہ کوشش ہوتی ہے کہ جب بھی میدان میں جاؤں تو جیت کر آؤں۔

واضح رہے کہ شہیر نے تھائی لینڈ میں بھارتی باکسررونت سولنکی کو ہرا کر پروفیشنل مڈل ویٹ کٹیگری کے ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

پاکستانی شہیر آفریدی بھارتی باکسر کو چت کر کے ایشین چیمپئن بن گئے

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں