ابوظبی: پی ایس ایل سیزن سکس میں سفر تمام ہونے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز زور لاہور قلندرز نے واپسی کا ٹکٹ پکڑ لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کل رات دو بجےکراچی پہنچے گی جبکہ لاہورقلندرز کی ٹیم رات بارہ بجےکے قریب ابوظبی سے اڑان بھرے گی،دونوں ٹیمیں کمرشل فلائٹس سےپاکستان پہنچیں گی۔
دونوں ٹیموں سے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی سیریز کے لئے منتخب کھلاڑی ابوظبی میں ہی قیام کرینگے۔
گذشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کے ساتھ ہی لاہور قلندرز کی ٹیم بھی پی ایس ایل 6 سے باہر ہوگئی تھی۔
پی ایس ایل سیزن سکس کوئٹہ کے لئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا، موجودہ سیزن میں ٹیم نے دس میچ کھیلے صرف 2 میں کامیابی حاصل ہوئی، لاہور قلندرز کا ایک بار پھر پی ایس ایل میں وننگ ٹرافی تھامنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔
پی ایس ایل فائیو کی فائنلسٹ ایونٹ کی اگلے راؤنڈ تک رسائی حاصل نہ کرسکی اور ایونٹ سے باہر ہوگئی۔