لاہور: بےگھر لوگوں کیلئے پاکستان کا پہلا اور منفرد ”اپنی زمین، اپنا گھر“ پروگرام کا افتتاح کردیا گیا، نواز شریف نے اسکیم کا باضابطہ آغاز کیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی درخواست پر ”اپنی زمین، اپنا گھر“ پروگرام کا افتتاح اور قرعہ اندازی کا آغاز کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف بھی موجود تھیں۔
قائد مسلم لیگ محمد نواز شریف نے ڈیجیٹل ٹچ کے ذریعے اسکیم کا باضابطہ آغاز کیا، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے ”اپنی زمین، اپناگھر“ کی ڈیجیٹل قرعہ اندازی کا آغاز بھی کیا۔
قرعہ اندازی کے بعد وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اٹک کی خاتون رخسانہ بی بی کو خود فون کرکے پلاٹ نکلنے پر مبارکباد پیش کی،
اس موقع پر نواز شریف نے رخسانہ بی بی کو ٹیلی فون پر مبارکباد دی اور کہا کہ ”مبارک ہو، قرعہ اندازی میں مفت پلاٹ نکل آیا ہے“ رخسانہ بی بی نے نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بہاولپور کی تحصیل منڈی یزمان کی میرومائی کا پلاٹ نکلنے پر بھی فون کیا اور نواز شریف سے بات چیت کرائی۔
وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف کی ”اپنی زمین، اپنا گھر“ پراجیکٹ کی قرعہ اندازی کیلئے تشریف لانے پر شکریہ ادا کرتے ہیں، تین مرلہ کا پلاٹ حاصل کرنے والے شہریوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
مریم نے بتایا کہ تین مرلہ کا مفت پلاٹ حاصل کرنیوالے گھر بنانے کیلئے 15لاکھ قرض حاصل کر سکتے ہی، 15لاکھ قرض نو سال میں 14ہزار ماہانہ آسان قسط میں ادا کرنا ہے۔
صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یٰسین نے ”اپنی زمین، اپنا گھر“ پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب بھر کے 19 اضلاع کی 23ہاؤسنگ اسکیموں میں 2 ہزار افراد کو رہائشی پلاٹ مل گئے۔
جہلم میں 730، قصور میں 388، فیصل آباد 257، لودھراں میں 219 نادار افراد کو پلاٹ مل گئے، ضلع اوکاڑہ کے 130 لیہ55، بھکر52، ساہیوال کی 33 اور سرگودھا کے 25 افراد کو پہلے مرحلے میں پلاٹ مل گئے۔
ضلع خوشاب میں 24، بہاولنگر 20، منڈی بہاؤالدین 17، راجن پور میں 15 اور اٹک میں 11 خوش نصیب پلاٹ کے حقدار ٹھہرے، ضلع گجرات8، بہاولپور7، جھنگ اور وہاڑی میں چار چار اور چنیوٹ کے 2 درخواست دہندگان کو پلاٹ مل گئے۔
”اپنی زمین، اپنا گھر“ پروگرام میں 4 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد نے رجسٹریشن کرالی، پہلے فیز کے لئے2 لاکھ 57ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔
ڈسٹرکٹ اسکروٹنی کمیٹی نے 18 ہزار 308 درخواست دہندگان کو قرعہ اندازی کا اہل قرار دیا۔صوبہ بھر میں 18لاکھ سے زائد لوگوں نے ”اپنی چھت، اپنا گھر“ ایپ استعمال کی، 9لاکھ 70ہزار افراد رجسٹرڈ ہوئے۔
”اپنی چھت، اپنا گھر“پ راجیکٹ کے تحت اب تک ایک لاکھ 18 ہزار لوگوں کو 145 ارب روپے کے قرض مل گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


