تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

کیا آپ کراچی کے یہ منفرد ذائقہ دار سینڈوچز کھانا چاہیں گے؟

کراچی: روشنیوں کے شہر کراچی میں ملنے والا کھانا پورے ملک میں مشہور ہے اور کراچی جیسا کھانا پورے ملک میں کہیں نہیں ملتا، حال ہی میں ایک نئی اور منفرد چیز نے اس کھانے کی ورائٹی مزید بڑھا دی ہے۔

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے اسٹریٹ فوڈ میں ایک نئی چیز شامل ہوئی ہے، یہ نئی چیز نہایت منفرد قسم کے سینڈوچز ہیں اور ان کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ گھر کے تیار کردہ ہیں۔

گلستان جوہر میں یہ سینڈوچز ایک خاتون کے ہاتھ کے تیار کردہ ہیں جو نہ صرف انہیں تیار کرتی ہیں بلکہ اسٹال پر انہیں فروخت بھی کرتی ہیں۔

سینڈوچز میں شامل تمام لوازمات اور ساسز وہ گھر میں تیار کرتی ہیں، ان کے سینڈوچز میں ایک سویٹ فروٹی کریمی سینڈوچ بھی شامل ہے جس کا منفرد ذائقہ بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

مذکورہ خاتون کا کہنا ہے کہ انہیں ان سینڈوچز کا بہت زبردست ردعمل مل رہا ہے، نہ صرف ان کے سینڈوچز کو پسند کیا جارہا ہے بلکہ وہاں آنے والے لوگ ان کی بہت عزت اور ان کے کام کی حوصلہ افزائی بھی کر رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے مینیو میں ڈائٹ پلان پر عمل پیرا افراد کے لیے بھی خاص سینڈوچز رکھے ہیں جو براؤن بریڈ اور زیتون کے تیل سے بنتے ہیں اور ان میں اولیوز اور گرلڈ چکن شامل ہے۔

وہاں آنے والے افراد کا کہنا ہے کہ گھر کے بنے ہوئے یہ صاف ستھرے سینڈوچز نہایت لذیذ ہیں اور شہر میں کھانے کی ورائٹی میں جدت کا سبب بن رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -