بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

ہم شکل شادی شدہ جوڑا، لوگ دیکھ کر حیران!

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ (12 جنوری 2025): لوگوں نے جڑواں بہن بھائیوں یا ہمشکل مردوں اور عورتوں کے بارے میں سن رکھا ہوگا لیکن یہاں تو ایک شادی شدہ جوڑا ہمشکل نکل آیا۔

دنیا میں ایسے کئی افراد ہیں، جن کی شکلیں کسی نہ کسی شخص سے ملتی ہیں۔ اکثر جڑواں بہن بھائیوں کی شکلیں بھی آپس میں ملتی ہیں۔ تاہم چین میں ایک ایسا شادی شدہ جوڑا بھی ہے، جو ہم شکل ہے اور اگر کوئی انہیں الگ الگ دیکھے تو فرق نہیں کر سکتا ہے کہ ان میں میاں کون ہے اور بیوی کون؟

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں ہربل ادویات کی دکان چلانے والے ہی شیان شینگ (شوہر) اور لیانگ سائیو (بیوی) ایک دوسرے سے کافی مشابہت رکھتے ہیں۔ دونوں کا یہ خاندانی کاروبار ہے، مگر کچھ عرصہ سے یہ کاروبار گھاٹے میں جا رہا تھا۔

مقامی شخص جو بھی انہیں دیکھتا تو انہیں جڑواں بہن بھائی سمجھتا، تاہم جب اس کو معلوم ہوتا تو کہ یہ رشتے میں میاں بیوی ہیں تو وہ حیران ہوئے بغیر نہ رہتا۔

جب دونوں میاں بیوی کو اس کا پتہ چلا تو بیوی لیانگ نے اپنے شوہر کو کاروبار کی پروموشن کے لیے سوشل میڈیا پر کلپس بنانے پر راضی کیا اور پھر ڈوین (چین کا ٹِک ٹاک ورژن) پر پروموشن کلپس بنا کر پوسٹ کرنا شروع کیے۔

یہ کلپس دیکھتے ہی دیکھتے تیزی سے ملک بھر میں وائرل ہو گئے اور اس سے ان کے نقصان میں جانے والے کاروبار کو بھی فائدہ ہونے لگا۔

اس حوالے سے لیانگ کا کہنا ہے کہ جب وہ دونوں پہلی بار ملے تھے تو ان کو ایسا محسوس نہیں ہوا کہ ہماری شکلیں ایک دوسرے سے ملتی ہیں۔ تاہم کئی سال گزارنے کے بعد ہمیں احساس ہوا کہ ہم ایک جیسا دکھتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں