منگل, جنوری 20, 2026
اشتہار

ہونڈراس نے بھی حزب اللہ کو کالعدم کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

تیگوسیگالپا : وسطی امریکی ملک ہونڈراس نے بھی ایرانی حمایت یافتہ اسلامی مقاومتی تنظیم حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گوئٹے مالا کے بعد وسطی امریکی ملک ہونڈراس نے بھی اسلامی مزاحمت کو کالعدم کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کا اعلان سکیورٹی کے نائب وزیر نے کیا۔

ہونڈراس کے ہمسایہ ملک گوئٹے مالا نے گذشتہ ہفتے اسلامی مزاحمت حزب اللہ کو ایک دہشت گرد گروپ قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ ایران کی مالی، عسکری اور فنی معاونت سے 1982ء میں قائم کی گئی تھی۔

ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب نے لبنان میں خانہ جنگی کے برسوں میں حزب اللہ کو رقوم مہیا کی تھیں اور اس کے جنگجوؤں کو عسکری تربیت دی تھیٓ، جس کے بعد سے ایران کی ایک آلہ کار تنظیم کے طور پر کام کررہی ہے۔

مزید پڑھیں : برطانیہ نے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

خیال رہے کہ ہونڈراس سے قبل امریکا، برطانیہ، گوئٹے مالا اور پیراگوئے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں