تل ابیب: اسرائیل پر قدرت کا قہر نازل ہونے لگا، مختلف علاقوں میں شہد کی مکھیوں کے بڑے بڑے جھنڈ اچانک نمودار ہونے لگے، جس کی ویڈیوز بھی وائرل ہورہی ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کی ویڈیوز دیکھ کر کچھ صارفین اسے ایک غیر معمولی قدرتی واقعہ جبکہ کئی لوگ اسے اسرائیل کے لیے ”قدرتی انتباہ“ یا ”سزا“ قرار دے رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق جنوبی اسرائیل کے شہر نیتیووت میں ہزاروں کی تعداد میں شہد کی مکھیاں ایک ساتھ نمودار ہوئیں، جس کے سبب بازاروں اور تجارتی مراکز میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
Israeli military planes are experiencing serious issues, with many unable to fly, after the largest swarm of bees in recorded history descended on Israel 👀 pic.twitter.com/cFhxfQSYRJ
— Iran Updates🚨 (@IranUpdatesNow) April 16, 2026
عینی شاہدین کے مطابق یہ منظر کسی فلمی یا ”قیامت خیز“ منظر سے کم نہیں تھا، جہاں ہر طرف پرواز کرتی مکھیوں نے لوگوں کو گھروں اور دکانوں کے اندر قید کردیا۔
Thousands of honeybees swarm across parts of Israeli occupied Palestine.
People are being advised to stay indoors, as the bees wreak havoc. pic.twitter.com/xij0TMLwZn
— • (@Alhamdhulillaah) April 15, 2026
اسرائیلی حکام کی جانب سے شہریوں اور کاروباری افراد کو ہدایت دی گئی کہ وہ دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں تاکہ کسی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔
بعض اطلاعات میں یہ بھی سامنے آیا کہ مکھیوں کے ایک بڑے جھنڈ نے ایک فوجی طیارے کو اڑان بھرنے سے روک دیا کیونکہ وہ اس کے انجن کے قریب جمع ہوگئی تھیں۔
ماہرین ماحولیات اس معاملے کو ایک قدرتی عمل قرار دے رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ سال کے مخصوص موسم میں شہد کی مکھیاں بڑی تعداد میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتی ہیں، اس دوران مکھیوں کا ایک بڑا گروہ اپنی ملکہ کے گرد جمع ہو کر نئی جگہ کی تلاش میں نکل جاتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


