ہفتہ, جنوری 17, 2026
اشتہار

زخموں کو مندمل کرنے کی دوا کچن میں موجود

اشتہار

حیرت انگیز

دن بھر مختلف سرگرمیاں انجام دیتے ہوئے ہمیں معمولی نوعیت کے زخم اور کٹس لگتے رہتے ہیں جو کبھی کبھار بڑھ کر زیادہ تکلیف دہ بھی ہوجاتے ہیں، ایسے زخموں کے لیے دوا کے بجائے گھر میں ہی موجود ایک شے کام آسکتی ہے۔

ان زخموں کے لیے مارکیٹ میں کئی طرح کی کریمیں دستیاب ہیں جو انہیں مندمل بھی کر دیتی ہیں تاہم اس میں وقت ضرور لگتا ہے، لیکن آج یہاں پر آپ کو کچن میں موجود ایک ایسی صحت بخش شے کے بارے میں بتایا جارہا ہے جو صحت مند رکھنے کے ساتھ زخموں کا بہترین علاج بھی ہے۔

یہ چیز شہد ہے، شہد ایک صحت بخش مکمل غذا ہونے کے ساتھ زخموں کو مندمل کرنے میں اینٹی بائیوٹکس سے زیادہ تیزی سے کام کرتا ہے۔

اس میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی سوزش خصوصیات پائی جاتی ہیں جو زخموں کو تیزی سے بھرتی ہیں۔

شہد میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو بیکٹیریا کے خاتمے کو یقینی بنا کرانفیکشن سے محفوظ رکھتے ہیں، کوشش کریں کہ زخموں کو بھرنے کے لیے اصلی شہد استعمال کریں۔

جب شہد زخم کے ٹشوز پر لگایا جاتا ہے تو ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ گلوکوز آکسیڈیز انزائم ری ایکشن کے ذریعے پیدا ہوتا ہے۔ یہ آہستہ آہستہ جاری ہوتا ہے اور بافتوں کو نقصان پہنچائے بغیر اینٹی بیکٹیریل سرگرمی فراہم کرتا ہے۔

اس مقصد کے لیے سب پہلے زخم کو اچھی طرح پانی سے دھولیں، اب اس پر شہد کی تھوڑی سی مقدار لگائیں اور پٹی باندھ لیں۔ ٹھیک ہونے تک کم از کم ہر 4 سے 6 گھنٹے بعد پٹی کو تبدیل کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں