منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

ہنی سنگھ کا نورا فتیحی کیساتھ گانا ریلیز کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: نامور بھارت میوزک پروڈیوسر و گلوکار یو یو ہنی سنگھ نے اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی کے ساتھ میوزک ویڈیو ’پائل‘ ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نورا فتیحی نئے میوزک ویڈیو کیلیے یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ اشتراک کرنے جا رہی ہیں۔ وہ گلوکار کے البم ’گلوری‘ کے گانے ’پائل‘ میں نظر آئیں گی۔

ہنی سنگھ نے سوشل میڈیا پر لائیو سیشن کے دوران نورا فتیحی کی کام میں لگن اور محنت کی تعریف کی۔ جارجیا میں اس وقت درجہ حرارت منفی 3 ڈگری ہے جہاں دونوں میوزک ویڈیو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

- Advertisement -

ہنی سنگھ نے کہا کہ بہت سی ڈانسرز نے سخت سردی میں کام کرنے سے انکار کیا لیکن نورا فتیحی شوٹنگ کیلیے پُرجوش ہیں، میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں، ’پائل‘ کیلیے میوزک ویڈیو بنانے میں محنت کر رہے ہیں۔

نورا فتیحی کے ایک فین پیج نے ہنی سنگھ کے ساتھ اشتراک کی خبر شیئر کی جبکہ گلوکار نے خود بھی اپنے سوشل میڈیا پر ایک سیلفی پوسٹ کی اور اس میں اداکارہ و ڈانسر کو ٹیگ کیا۔

سی کے جیسے فنکاروں کے ساتھ کام کرنا موسیقی کی دنیا میں نورا فتیحی کی بڑھتی ہوئی موجودگی میں یہ ایک اور سنگ میل ہے۔ ہر نئے پروجیکٹ کے ساتھ وہ اپنی استعداد کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

اداکارہ و ڈانسر جیسن ڈیرولو کے ساتھ ایک نیا میوزک ویڈیو ریلیز کرنے والی ہے اور وہ ورون تیج کے ساتھ انتہائی متوقع فلم مٹکا میں کام کریں گی جو 14 نومبر 2024 کو ریلیز ہونے والی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں