ممبئی: متنازع وائرل ویڈیو کے معاملے میں بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کو پولیس کی جانب سے سخت قانونی کارروائی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی گلوکار ہنی سنگھ مسلسل تین مرتبہ تفتیش کے لیے طلب کیے جانے کے باوجود پیش نہیں ہوئے، جس پر سائبر سیل کے اعلیٰ حکام نے سخت ناراضی ظاہر کی ہے۔
بھارتی گلوکار نے ہر بار بیرونِ ملک موجود ہونے کا عذر پیش کیا اور تفتیش میں شرکت نہیں کی، حکام نے اب انہیں آخری وارننگ دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مزید عدم تعاون کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ تنازع دہلی میں منعقدہ ایک کنسرٹ کے دوران شروع ہوا، جہاں گلوکار کی جانب سے مبینہ طور پر نازیبا جملہ کہے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ کلپ سامنے آنے کے بعد گلوکار کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی شوٹنگ کے دوران بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے
ہنی سنگھ نے معاملہ بڑھنے پر معذرت کرتے ہوئے وضاحت دی تھی کہ ان کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا۔ ان کے مطابق وہ نئی نسل، یعنی جنریشن زی، کے اندازِ گفتگو میں کوئی بات سمجھانے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم انہیں احساس ہوا کہ ان کا طریقہ مناسب نہیں تھا۔


