جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

ہنی ٹریپ گینگ کی سرغنہ غلام بتول عدالت کے باہر سے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباڈ: ہنی ٹریپ گینگ کی سرغنہ غلام بتول کو پولیس نے عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس حکام کے مطابق دستگیر کالونی کی رہائشی غلام بتول نے تھانہ مدینہ ٹاؤن میں زیادتی کا مقدمہ درج کروایا، ملزمہ نے وسیم پر ملازمت دلانے کا جھانسا دے کر زیادتی کا الزام لگایا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غلام بتول نے وسیم کے اہلخانہ سے پانچ لاکھ روپے میں منحرف ہونے کی ڈیل کی، ملزمہ سول جج محمد آصف کی عدالت میں انحرافی بیان دینے پہنچی تھی۔

یہ پڑھیں: رشتے کیلئے جانے والا شہری ہنی ٹریپ کا شکار، لاکھوں روپے تاوان طلب

انسپکٹر ثنا نذیر نے ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کروادیا، ملزمہ فوٹیج میں وسیم کے اہلخانہ سے 15 لاکھ روپے مانگتے ہوئے نظر آتی ہے اور ایڈوانس پانچ لاکھ روپے کا مطالبہ بھی کرتے دیکھا گیا۔

فوٹیج میں وسیم کے رشتے دار کو رقم کم کرنے کے لیے منتیں کرتے دیکھا گیا، ملزمہ پانچ لاکھ روپے میں وسیم کے حق میں بیان دینے پر راضی ہوجاتی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں راولپنڈی پولیس نے ہنی ٹریپ کرکے شہریوں کو لوٹنے  والے دو سرگرم گینگز کے 16ملزمان کو گرفتار کیا تھا  جس میں پولیس کے پانچ حاضر سروس اہلکار بھی شامل تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں