تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارت کورونا کا گڑھ، ایک اور ملک نے فضائی پابندی عائد کردی

نئی دہلی سے ہانگ کانگ پہنچنے والی بھارت کی نجی ائیرلائن کی پرواز کے 49 مسافروں کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر ہانگ کانگ نے بھارت سے تمام کمرشل پروازوں کی آمد پر دو ہفتوں کی پابندی عائد کردی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی دہلی سے ہانگ کانگ آنے والی بھارت کی نجی ایئرلائن وسٹارا کی پرواز کے 188 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 49 کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ہانگ کانگ نے بھارت سے آنے والی تمام پروازوں پر دو ہفتے کے لیے پابندی عائد کردی، علاوہ ازیں ہانگ کانگ نے پاکستان اور فلپائن پر بھی سفری پابندی عائد کردی ہے۔

واضح رہے کہ ہانگ کانگ میں کورونا کی چوتھی لہر نے شدت اختیار کرلی ہے جس کے باعث ایس او پیز کی سختی سے پابندی کرائی جا رہی ہے اور تمام پروازوں کے مسافروں کو پہلے قرنطینہ کیا جاتا ہے اور کورونا ٹیسٹ کے بعد باہر جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔

دوسری جانب بھارت میں کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ کورونا وائرس کا ڈبل میوٹینٹ سامنے آنے پر کئی ممالک نے پہلے ہی بھارت سے سفری تعلقات معطل کرلیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -