پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

ہانگ کانگ کی بلند و بالا عمارتوں میں خوف ناک آتش زدگی، 55 افراد ہلاک، 3 گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ہانگ کانگ (27 نومبر 2025): ہانگ کانگ کی بلند و بالا عمارتوں میں خوف ناک آتش زدگی کے باعث 55 افراد ہلاک ہو گئے۔

ہانگ کانگ میں کثیرالمنزلہ رہائشی عمارتوں میں دہائیوں کی سب سے مہلک آگ رات بھر بھڑکتی رہی، ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر چوالیس ہو گئی ہے، 66 افراد زخمی ہیں، جن میں تیس سے زائد کی حالت تشویش ناک ہے۔

روئٹرز کے مطابق 300 افراد تاحال لاپتا ہیں، ریسکیو ٹیمیں عمارتوں کی بالائی منزلوں تک پہنچنے کی کوشش میں مصروف ہیں، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

حکام نے بتایا کہ یہ آگ ایک عمارت کے بیرونی حصے سے شروع ہوئی تھی، خوف ناک آتش زدگی کے معاملے میں پولیس نے آگ لگانے کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

وانگ فوک کورٹ کمپلیکس کے 8 میں سے 7 ٹاورز میں آگ پھیلنے کے بعد سیکڑوں رہائشیوں کو وہاں سے نکال لیا گیا ہے۔ وانگ فوک کورٹ 8 بلاک پر مشتمل رہائشی کمپلیکس میں 2000 یونٹ ہیں۔ 700 سے زائد فائٹر فائٹر شعلے بجھانے میں مصروف ہیں، جب کہ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں