تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

ہانگ کانگ میں مظاہرین نے شاپنگ مال پر قبضہ کرلیا

بیجنگ: ہانگ کانگ میں مظاہرین نے شاپنگ مال پر قبضہ کرلیا، صورت حال کنٹرول کرنے کے لیے اسپیشل فورس نے مال کا محاصرہ کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ میں 22 ہفتے سے پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری تھا تاہم اب بعض مقامات پر پرتشدد واقعات بھی سامنے آرہے ہیں اور شاپنگ مال پر قبضے کے بعد مظاہرین پورے مال میں پھیل گئے۔

شاپنگ مال میں صورت حال کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری پہنچی اور انہیں باہر نکالا، مظاہرین پولیس کی پرتشدد کارروائیوں کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

مزید پڑھیں: ہانگ کانگ: مظاہرین کا چینی سرکاری نیوز ایجنسی کے دفتر پر حملہ

واضح رہے کہ اس سے قبل مظاہرین نے چین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مقامی دفتر میں توڑ پھوڑ کی تھی، مظاہرین نے دیواروں پر سرخ پینٹ سے نعرے لکھے اور عمارت کے داخلی گزرگاہوں میں آگ بھی لگا دی، بعد ازاں پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور متعدد افراد کو گرفتار کیا تھا۔

ہانگ کانگ پولیس نے حکومت مخالف مظاہرین کے اجتماع کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس شیلنگ کا استعمال کیا تھا۔

یاد رہے کہ ہانگ کانگ میں گزشتہ ماہ احتجاجی مظاہرے کے دوران سینے میں گولی لگنے سے 18 سالہ طالب علم زخمی ہوگیا تھا، واقعے کے بعد طالب علم کے ساتھیوں نے بھی دھرنا دے دیا تھا، خیال رہے کہ ہانگ کانگ میں جمہوری اصلاحات کے لیے مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -