ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم روانہ ہوگئی، عباس آفریدی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ ٹورنامنٹ 7 سے9 نومبر تک ٹن وانگ روڈریکری ایشن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کردیا گیا ہے، پاکستان گروپ سی میں ہے اور وہ اپنا گروپ میچ جمعہ 7 نومبر کو کھیلے گا۔
قومی اسکواڈ کپتان عباس آفریدی عبدالصمد، خواجہ محمد نافع پر مشتمل ہے جبکہ دیگر اہم کھلاڑیوں میں محمد شہزاد، سعد مسعود، معاذ صداقت اور شاہد عزیز شامل ہیں، رضا راشد ٹیم منیجر ہیں۔
دوسری جانب پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی۔
فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کی جانب سے دیا جانے والا 264 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 49.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔
جنوبی افریقا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.1 اوورز میں 263 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 264 رنز کا ہدف دیا تھا۔
کوئنٹن ڈی کاک نے 63 اور پریٹوریئس نے 57 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، کپتان میتھیو نے 42 اور بوش نے 41 رنز بنائے۔ ٹونی ڈی زورزی 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، صائم ایوب نے دو اور محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی جانب سے سلمان آغا نے 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد رضوان نے 55 رنز بنائے، فخر زمان 45 اور صائم ایوب 39 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
بابر اعظم 7 رنز بنا سکے، حسین طلعت نے 22 رنز بنا کر نگیدی کو وکٹ دے بیٹھے۔ حسن نواز آگے بڑھ کر شاٹ مارنے کی کوشش میں 1 رن پر وکٹ گنوا بیٹھے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے لنگی نگیدی اور دونوین فریرا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔


