ہفتہ, اگست 8, 2026
اشتہار

ہانگ کانگ میں 70 سالہ تاریخ کی بدترین آتشزدگی، مرنے والوں کی تعداد 128 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بنکاک : ہانگ کانگ میں 70 سالہ تاریخ کی بدترین آتشزدگی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 128 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ میں ایک کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت میں لگنے والی ہولناک آگ نے تباہی مچا دی، حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 128 ہو گئی ہے۔

خبر ایجنسی نے بتایا کہ 79 افراد زخمی ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ 250 سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کی اصل وجہ ابھی سامنے نہیں آسکی، تاہم ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ عمارت کی بیرونی کھڑکیوں پر نصب پولیسٹرین شیٹس اور حفاظتی جال نے آگ کو تیزی سے پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

آگ بھڑکنے سے قبل عمارت میں مرمت اور تزئین و آرائش کا کام بھی جاری تھا۔

انسدادِ بدعنوانی کمیشن نے تحقیقات کے دوران آٹھ افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں ایک انجینیئرنگ کمپنی کا ڈائریکٹر بھی شامل ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ تعمیراتی ضابطوں کی خلاف ورزی اور ممکنہ کرپشن کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

حکومت نے متاثرہ خاندانوں کے لیے عارضی پناہ گاہیں اور سپورٹ سینٹرز قائم کر دیے ہیں جبکہ فائربریگیڈ کی ٹیمیں عمارت میں کولنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ ہانگ کانگ کی گزشتہ 70 سالہ تاریخ کی بدترین آتشزدگی قرار دیا جا رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں