بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان فائنل میں ہار گیا، سری لنکا چیمپئن

اشتہار

حیرت انگیز

ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان کا پانچویں بار چیمپئن بننے کا خواب ادھورا رہ گیا سری لنکا نے فائنل میں ہرا دیا۔

ہانگ میں کھیلے گئے سپر سکسز ٹورنامنٹ کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے کر دوسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

پورے ایونٹ میں نا قابل شکست رہنے والی پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن فائنل میچ میں فلاپ ہوگئی اور پوری ٹیم مکمل 6 اوورز بھی کھیل سکی جب کہ شکست میں خراب فیلڈنگ نے بھی اپنا پورا حصہ ڈالا۔

- Advertisement -

گرین شرٹس نے سری لنکا کو جیت کے لیے 73 رنز کا آسان ہدف دیا جو آئی لینڈرز نے صرف 5 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

سری لنکن اوپنر سندُن نے 13 گیندوں پر 34 رنز کی اننگ کھیلی۔ کپتان مدھوشنکا نے 5 گیندوں پر تین چھکوں کی مدد سے 19 رنز بنائے۔ پاکستان ٹیم نے تین کیچز ڈراپ کر کے سری لنکا کے لیے ہدف کا حصول آسان بنایا۔

اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم 5.1 اوور میں 72 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ اوپنر اخلاف احمد 20 گیندوں پر 48 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ فہیم اشرف نے 13 رنز بنائے جب کہ باقی کوئی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔

سری لنکا کی جانب سے لکشن اور رتھنائکا نے دو، دو وکٹیں جب کہ نمیش ویکمتھی اور مدھوشنکا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں