site
stats
سندھ

کندھ کوٹ میں باپ نےغیرت کے نام پر بیٹی اور پیش امام قتل کردیا

کندھ کوٹ : کچے کے علاقے میں باپ نے فائرنگ کر کے اپنی سگی بیٹی اور پیش امام کو ہلاک کردیا،پولیس کے مطابق قتل غیرت کے نام پر کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاقے کچے میں کبیر چاچڑ نامی شخص نے اپنی 20 سالہ بیٹی اور علاقہ کے پیش امام عطا محمد اوگاہی پر فائرنگ کر کے فرار ہو گیا، علاقہ مکینوں نے لڑکی اور پیش امام کو فوری طور قریبی واقع سول اسپتال کند کوٹ  منتقل کیا جہاں دونوں کو طبی امداد دی جا رہی  تھی کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے لڑکی اور پیش امام جاں بحق ہو گئے۔

یہ خبر پڑھیے : کراچی : غیرت کے نام پر بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کردیا

اسپتال انتظامیہ کے مطابق لڑکی اور پیش امام کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد  ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے،دونوں مقتولین کو نہایت قریب سے چار چار گولیاں ماری گئی ہیں جن کی موت زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے ہوئی ہے ۔

پولیس کے مطابق مفرور ملزم کبیر چاچڑ نے غیرت کے نام پر اپنی جوں سال بیٹی اور علاقہ مسجد کے پیش امام کو فائرنگ کے قتل کر دیا ہے،مفرور ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے ہیں جلد ہی ملزم قانون کی گرفت میں ہو گا اور اسے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،ملزم اے سیکشن تھانہ کندھ کوٹ میں پولیس کانسٹبل ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ قاتل پولیس کانسٹبل ہے اور علاقہ پولیس اپنے پیٹی بند بھائی کو بچانے کا ہر حربہ استعمال کر رہی ہے،اگر پولیس چاہتی تو ملزم کو فرار ہونے کا موقع تک نہیں ملتا۔

 

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top