تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

بھائی نے بہن کو چاقو کے80 وار کرکے قتل کردیا

ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں ایک شخص نے اپنی ہی بہن کو چاقو کے اسی وار کرکے قتل کردیا، ملزم بے روزگار تھا اور اسے بہن کے کردار پر شک تھا۔

تفصیلات کے مطابق قاتل اور مقتول ابوظبی میں اپنی بہن کے گھر مقیم تھے ، یہ خاتون اپنے بیٹے کے ساتھ امارات میں رہائش پذیر تھیں۔ قاتل کی والدہ اپنے وطن واپس جاچکی تھیں۔

ذرائع کے مطابق یہ نوجوان بیروزگا تھا اور ا س کی بہن ہی اس کے تمام اخراجات برداشت کررہی تھی ، اسی قیام کے دوران یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔

تحقیقات کے مطابق بھائی کو اپنی بہن کے رویے کے سبب اس کے کردار پر شک ہوااور تلخ کلامی کے دوران اس نے چاقو اٹھا یا اور پے درپے وار کرنا شروع کردیے ، یہاں تک کہ وہ اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مرگئی۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے پورے جسم پر چاقو کے مہلک گھاؤ تھے اور ان کی تعداد اسی تھی ۔ مقتولہ کی موت کا سبب زخموں سے زیادہ خون کا بہہ جانا بتایا گیا ہے۔

قتل کے بعد قاتل نے ازخود پولیس کو فون کیا اور اس اندوہناک واقعے کی اطلاع دی۔

ملزم کے وکیل حامد المنہالی کا کہنا ہے کہ قاتل کی والدہ نے اسے فون کرکے وقت طلب کیا ہے کہ وہ مقتولہ کے تمام ورثاء اپنے خون بہاکا حق معاف کردیں یا دیت پر راضی ہوجائیں۔

قاتل کی والدہ نے اپنے بیٹے کی ذہنی حالت کی میڈیکل رپورٹ اور پولیس رپورٹ کے مطابق واقعے میں ملزم کے قصور کے حوالے سے بھی رپورٹ طلب کی ہے۔

Comments

- Advertisement -