بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

غیرت کے نام پر قتل، سماجی روایت یا کچھ اور؟ ویڈیو رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں غیرت کے نام پر سالانہ کئی افراد قتل کرد یے جاتے ہیں، رواں برس کے پہلے 3 ماہ میں اب تک پر 27 خواتین سمیت 36 افراد کو قتل کیا گیا ہے۔

پاکستان میں غیرت کے نام پر 2025 میں 142 افراد کو قتل کیا گیا، مقتولین میں 105 خواتین شامل ہیں۔ انسانی حقوق آف پاکستان کمیشن کے مطابق ملک بھر میں سالانہ 1000 سے زائد افراد کو قتل کیا جاتا ہے، مگر تمام مقدمات رپورٹ نہیں ہوتے۔

ملک میں گزشتہ 4 برسوں کے دوران 595 افراد کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا، جن میں 466 خواتین اور 129 مرد تھے۔ قتل کرنے والے ملزمان میں زیادہ تر مقتولین کے رشتہ دار، پڑوسی اور دوست ہوتے ہیں۔


سینیٹ کمیٹی کا چاروں صوبوں سے ‘غیرت کے نام پر قتل’ کے کیسز کا ریکارڈ طلب


سماجی ماہرین غیرت کے نام پر بڑھتے ہوئے قتل کے واقعات کو سماجی روایات سے جوڑنے کی نفی کرتے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ اس قبیح فعل کے پیچھے درحقیقت مخالفین سے بدلہ لینے اور عورت کو فیصلے سے محروم کرنے کی سوچ ہے۔

اہم ترین

ندیم جعفر
ندیم جعفر
ندیم جعفر اے آر وائی نیوز سے وابستہ ایک ممتاز صحافی ہیں جو کہ مختلف سماجی اور سیاسی موضوعات پر رپورٹنگ کرتے ہیں۔ ندیم کراچی یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹر کی ڈگری اور آسٹریلیا کے ایک باوقار ادارے سے ایڈوانس سرٹیفیکیشن کے حامل ہیں۔

مزید خبریں