اتوار, ستمبر 6, 2026
اشتہار

بیٹے نے غیرت کے نام پر اپنی بوڑھی ماں اور 60 سالہ شخص کو قتل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نصیر آباد (9 اگست 2026): ناخلف بیٹے نے غیرت کے نام پر بوڑھی ماں کو پھانسی دے کر اور ایک بوڑھے شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

یہ المناک واقعہ بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں کچھی بولان میں پیش آیا، جہاں ایری گاؤں میں بیٹے نے غیرت کے نام پر اپنی 60 سالہ بوڑھی ماں کو دردناک انداز میں پھانسی دے کر قتل کر دیا جب کہ 60 سالہ شخص کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تاہم دہرے قتل کا ملزم پولیس کے وہاں پہنچنے سے قبل ہی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیں جب کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنی 60 سالہ والدہ مسمات ش بھنڈ کو پہلے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا اور پھر مبینہ آشنا 60 سالہ مرید خان چانڈیو کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں