جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

کراچی: صومالیہ کے اعزازی قونصل خانے میں ڈکیتی، ملزمان فرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں نہایت حساس علاقے میں واقع صومالیہ کے اعزازی قونصل خانے میں ڈکیتی کی واردات پیش آگئی۔ ملزمان 3 گھنٹے تک کارروائی کے بعد با آسانی فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 5 میں واقع صومالیہ کے اعزازی قونصل خانے میں گذشتہ رات 7 مسلح ملزمان داخل ہوئے اور انہوں نے سیکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنا کر واردارت کی۔

ڈاکو رات تین سے چار بجے کے دوران جالیاں کاٹ کر اندر گھسے۔

- Advertisement -

چیف پروٹوکول افسر کے مطابق ملزمان 3 گھنٹے تک موجود رہے۔ ڈاکوؤں نے 2 سیکیورٹی گارڈز اور عملے کے 2 ارکان کو یرغمال بنا کر واردات کی۔

ملزمان 7 ہزار روپے کیش، 2 لیپ ٹاپس، 2 موبائل فون اور ڈی وی آر جبکہ جاتے ہوئے سی سی ٹی وی ریکارڈ بھی ساتھ لے گئے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ڈکیتی قونصل خانے میں نہیں، فارما سوٹیکل کمپنی کے دفتر میں ہوئی۔ کمپنی کے مالک کا بیٹا صومالیہ کا اعزازی قونصل جنرل ہے۔

آئی جی سندھ کا نوٹس

ادھر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ سے فوری طور پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں