پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

غیرت کے نام پر چچا نے 16 سالہ بھتیجی کو پنچایت میں قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

وہاڑی:غیرت کے نام پر چچا نے فائرنگ کرکے 16 سالہ بھتیجی کو پنچایت میں قتل کردیا ، آئی جی پنجاب نے بھتیجی کو قتل کرنے والے چچا کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وہاڑی میں غیرت کے نام پر 16سالہ لڑکی پنچایت میں قتل میں قتل کردی گئی، نواحی گاؤں 44ڈبلیوبی کی رہائشی رفیق بھٹی کی بیٹی اسماء چند روز قبل مبینہ طور پر گھر سے اپنے چچا زاد کے ساتھ بھاگ گئی تھی۔

جسے گزشتہ رات پنچایت کے ذریعے واپس لایا گیا جہاں چچا رئیس ولد بہادر بھٹی نے اپنی عدالت لگالی اور بھری پنچایت میں بھتیجی کوگولی مار دی۔

- Advertisement -

چچا کی فائرنگ سے بھتیجی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی تاہم پولیس تھانہ ٹھینگی نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس تھانہ ٹھینگی نے مزید کاروائی شروع کردی ہے تاہم پولیس کے مطابق قاتل چچا رئیس بھٹی موقع سے فرار ہوگیا ہے اور پولیس اس کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کاروائیاں کر رہی ہے۔

آئی جی پنجاب نے وہاڑی میں 16سالہ لڑکی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے بھتیجی کو قتل کرنے والے چچا کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں